سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی چشم پوشی ٗچھوٹے سرمایہ کاروں کی تباہی کاخدشہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی چشم پوشی کے با عث ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا جس کے نتیجے میں چھوٹے سرمایہ کار ایک بار پھرفٹ پاتھ پر آجائیں گے یہ صورتحال گوشت فروخت کرنے والی ایک کمپنی کے 10روپے کا شیئر95 روپے مقرر کرنے کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔ مارکیٹ میں یہ بحث ہورہی ہے کہ کیافی شیئر 85روپے پریمیم حاصل کرنا انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہے جس کمپنی کو نوازاجارہا ہے وہ نئی ہے اور اس کا بہت چھوٹا سا مذبحہ ہے جس میںچھوٹے سرمایہ کاروں کو ذبح کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ حصص کی قیمت عام طورپر قیمتوں کے میکنزم کے ذریعہ طے کی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں شعبدہ بازی کے ذریعہ زیادہ نرخ مقرر کردیئے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جاسکے ۔