بیوی پر تشدد کرنیوالے آزاد گھوم رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ نوٹس لیں : رائیونڈ کے شہری کی پریس کانفرنس

لا ہور (نامہ نگار)رائیونڈ کے علاقہ نتھو کا مانگا کے رہائشی فیض احمد نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کی بیوی صغریٰ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزموں کوپولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود گرفتارنہیں کیا ، ملزمان آج بھی آزاد گھو م رہے ہیں۔میری وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے اپیل کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔پریس کانفرنس میںفیض احمد بیوی صغری بی بی اور بچے بھی موجود تھے ۔