بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ کل سے ملنا شروع گے

بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ کل سے ملنا شروع گے

کراچی (کامرس رپورٹر) بینک دولت پاکستان حسب روایت عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایس بی بی بینکنگ سروسز کاروپریشن کے 16 فیلڈ دفاتر کے علاوہ ملک بھر میں کمرشل بینکوں کے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کرے گا۔ کرنسی نوٹ درج ذیل شیڈول کے مطابق جاری کئے جائیں گے:(الف) ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر اپنے کاؤنٹر کے ذریعے 25 جون سے نئے نوٹ جاری کرنا شروع کریں گے اور یہ سلسلہ عید الفطر سے پہلے آخری یوم کار تک جاری رہے گا۔