بجلی پر سیاست چمکانے والے ملک کے خیر خواہ نہیں : ناصر سعید

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مشیر اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن ناصر سعید نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے بہت سے منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن کی تکمیل کے بعد توانائی کا بحران ختم ہوجائے گا ، مثبت تجاویز دینے کی بجائے بجلی پر سیاست چمکانے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ۔ مارکیٹوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سولر اور کوئلے کے پاور پراجیکٹس کے ذریعے انرجی مکس پر کام کررہی ہے ۔