یورو زون کا کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس کم ہوکر 19.5ارب یورو رہ گیا

برلن (اے پی پی) یورو زون کاکرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس تیزی سے سکڑتے ہوئے اپریل میں 19.5ارب یورو تک آگیا۔ مرکزی بنک کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس کی مالیت 25.9ارب یورو تھی جو تیزی سے کم ہو کر اپریل میں 19.5ارب یورو تک آگی ۔ مئی 2012ءسے 30اپریل 2013ءکو ختم ہونے والے سال کے دوران یورو زون کے کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس میں 165.5ارب یورو اضافہ ہوا جو اس سے پچھلے برس یکم مئی 2011ءسے 30اپریل 2012ءکے عرصے میں کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس 40.5کی نسبت کئی گنا زیادہ تھا۔