گذشتہ دو ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 46فیصد کی نمایاں کمی

گذشتہ دو ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 46فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد (اے پی پی)گذشتہ دو ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 46فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق فروی اور مارچ 2013ءکے دوران 128.58ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے جبکہ اپریل اور مئی 2013ءمیں درآمدات کا حجم 69.82ملین ڈالر تک کم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر اپریل کے مقابلہ میں مئی کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی درآمدات میںبھی 9.46فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔