چوتھی مغربی چائینہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں 25پاکستانی کمپنیاں شرکت کرینگی

چوتھی مغربی چائینہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں 25پاکستانی کمپنیاں شرکت کرینگی

اسلام آباد (اے پی پی)اکتوبر میں منعقد ہونے والی چوتھی مغربی چائینہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں 25پاکستانی کمپنیاں شرکت کرینگی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق نمائش کا انعقاد کا انعقاد 23تا 27اکتوبر 2013ءکو چین کے شہر چنگ ڈاو میں ہوگا ۔ پاکستانی برآمد کنند گان کی شرکت میں اضافہ اور دیگر معلومات کی فراہمی کے حوالے سے چین کا نو رکنی وفد آجکل پاکستان کے دورہ پر ہے۔ پاکستانی کمپنیاں نمائش میںشرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کرینگی۔ جس سے برآمدی آرڈرز موصول ہونے کی توقع ہے اور برآمدات کے فروغ سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔