لنڈا بازار کے کپڑوں پر ٹیکس کی کمی خوش آئند ہے: علی نصرت بٹ

لنڈا بازار کے کپڑوں پر ٹیکس کی کمی خوش آئند ہے: علی نصرت بٹ

لاہور (خبر نگار) صدر مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ (بورڈ) لنڈا بازار، صدر مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لنڈا بازار علی نصرت بٹ اور سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ انجم بٹ نے لنڈا بازار کے کپڑوں پر عائد ٹیکس کم کرنے پر وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لنڈا بازار غریبوں کیلئے تن ڈھانپنے کا سب سے بڑا سہارا ہے۔ لنڈا بازار نہ ہو تو غریب کیلئے سردی میں تن ڈھانپنا مشکل ہو جائے۔ لنڈا بازار پر ٹیکس سے لنڈے کے کپڑے غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جانے تھے۔ مسلم لیگی قیادت نے لنڈا بازار پر ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ واپس لیکر غریبوں پر احسان کیا ہے۔