فیصل آباد: انجمن تاجران کمرشل پلازہ بیرون کارخانہ بازار کے انتخابات مکمل

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کمرشل پلازہ بیرون کارخانہ بازار کے انتخابات مکمل‘ متفقہ طور پر میاں محمد طارق کو صدر جبکہ شیخ محمد ظہیر کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا دیگر عہدیداران میں ملک حبیب (سرپرست اعلی) میاں محمد قاسم (چیئرمین) محمد احمد ملک (نائب چیئرمین) میاں منیر احمد بھولا (نائب صدر) ملک محمد رمضان (سینئر نائب صدر)‘ شیخ محمد ہارون‘ (جوائنٹ سیکرٹری) حاجی محمد طارق (فنانس سیکرٹری) ملک اعجاز (سیکرٹری اطلاعات و نشریات) جبکہ محمد آصف آڈیٹر ہوں گے تفصیلات کے مطابق کمرشل پلازہ‘ بیرون کارخانہ بازار کے دکانداروں کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں تمام دکانداروں نے شرکت کی۔