فرینڈز گروپ کا پینل تشکیل دینے کیلئے اجلاس

لاہور (نیوز رپورٹر) فرینڈز گروپ کا پینل تشکیل دینے کیلئے عہدیداران، ایگزیکٹو باڈی کے علاوہ لیگل فورم تھنک ٹینک پر مشتمل اجلاس میں (ایس اینڈ جی اے ڈی) سمیت سیکرٹریز، گورنرز ہاﺅس، وزیراعلیٰ ہاﺅس، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم، صوبائی محتسب اعلیٰ سمیت تمام اداروں کے سٹاف نے پینل کی تشکیل میں کم و بیش 2 ہزار ملازمین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ ہر ملازم نے اپنی اپنی تجاویز دینے کے علاوہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پینل کی تشکیل کے سلسلہ میں سینئر اہلکاران پر مشتمل ایک سب کمیٹی بنائی گئی تھی جس کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ ہر اہلکار کی تجاویز پر بغور جائزہ لینے کے بعد باہمی مشاورت سے اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ پیش کرے۔ بعدازاں ایگزیکٹو باڈی کے جملہ معزز ممبران کے سامنے پینل کی تشکیل کے لئے پیش کیا جس نے متفقہ طور پر ملازمین کی رائے کو مقدم سمجھتے ہوئے فرینڈز گروپ سیکرٹریٹ کے غیور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے پینل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اور قواعد و ضوابط پر سمجھ بوجھ رکھنے والے پینل اور مختلف امور پر قائم شدہ کمیٹیز کے چیئرمین کی تشکیل کی بھی منظوری دی۔