سرگودہا :بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 25 روپے اضافہ

سرگودہا :بیکری مصنوعات کی قیمتوں  میں 5 سے 25 روپے اضافہ

سرگودھا(نامہ نگار) میدے ‘چینی ‘ گھی اور انڈے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 15 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت 30 روپے سے بڑھا کر35 روپے کردی گئی ہے بسکٹ کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے 250 روپے کلو میں فروخت ہونیوالے بسکٹس کی قیمت 265 روپے کلو کردی گئی ہے اسی طرح فروٹ کیک کی قیمت 50 روپے سے بڑھا کر 65 روپے کردی گئی‘ رس کی قیمت میں بھی 15 روپے اضافہ کردیا گیا ہے 150 روپے کلو میں فروخت ہونیوالے رس کی قیمت 165 روپے جبکہ رس کی فی کلو قیمت 200 روپے سے بڑھا کر 215 روپے کردی گئی ہے اسی طرح دیگر بیکری کی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ ادھر حالیہ بجٹ کے بعد فلو ملز مالکان نے 20 کلو والے آٹے کے گٹو کی قیمت میں 15 سے 20 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔