سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے: ملک وارث کلو

نورپور تھل (نامہ نگار )پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ ہو شرباءمہنگائی کے اس دور میں حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپور تھل میں ٹیچرز یونین کے ضلعی راہنما ملک شوکت علی چندرام کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پنجاب ایس ای ایس کے سب ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن راجہ نورالہیٰ عاطف ،انجمن اساتذہ پاکستان کے آرگنائزر ز اللہ دتہ جاوید ،اور ملک نورالہیٰ مبشر اعوان،بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو اضطرابی کیفیت سے نجات دلانے کے لئے تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے ۔