توانائی بحران کے حل کیلئے حکومت فوری انرجی پالیسی تشکیل دے: میاں سلیم

توانائی بحران کے حل کیلئے حکومت  فوری انرجی پالیسی تشکیل دے: میاں سلیم

لاہور (پ ر) انجمن تاجران سینٹری ویئر لاہور کے نائب صدر اور انجمن تاجران لاہور کے نومنتخب نائب صدر میاں سلیم نے کہا کہ انرجی کرائسز کے حل کیلئے حکومت کو فوری طور پر انرجی پالیسی دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سخت فیصلے کرتے ہوئے تمام صوبوں اور ان صوبوں کے عوام کو ابہام سے نکالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ دنیا بھر کے آبی انجینئرز ماہرین کالاباغ ڈیم کو اسٹیٹ آف آرٹ کا خطاب دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سے انتہائی سستی بجلی مل سکتی ہے۔ اس سے سندھ کو سب سے زیادہ پانی ملے گا جس سے وہاں پر زراعت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا۔ اس کے علاوہ سندھ اور خیبر پی کے اور پنجاب میں ہر سال سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہزاروں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ کروڑوں روپے کا مالی نقصان اور بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔