تاجروصنعتکار تجارت کے فروغ کیلئے پڑوسی ممالک سے روابط بڑھائیں :زبیر ملک

کراچی (کامرس رپورٹر) تاجروصنعتکاربرادری نے تجارتی لین دین کے فروغ میں اضافے کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دینے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان،چائنا،بھارت،بنگلہ دیش اور ایران کے مابین تجارتی لین دین سے جنوبی ایشیاءمیں غربت میں کمی رونما ہوگی،سارک ممالک کے مابین سارک کرنسی کاجراءموجودہ وقت کا تقاضہ ہے یہ بات وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان کے صدر زبیر احمد ملک ،سابق صدر ایف پی سی سی آئی طارق سعید ،انڈوپاک چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ایس ایم منیر،کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی ۔فیڈریشن کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا کہ چا ئنا پا کستا ن کے درمیان تجا رتی تعلقا ت کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔