لیسکو کا کاموں کو رسک فری بنانے کیلئے مزید40 بکٹ مائونٹیڈ گاڑیاں لینے کا اعلان
لاہور (نیوز رپورٹر) لیسکوکے چیف ایگزیکٹو واجد کاظمی نے کہا ہے کہ آپریشز کے کاموںکو رسک فری بنانے کے لیئے مزید 40بکٹ مائونٹیڈ گاڑیاں لی جائیں گی۔اس سے قبل 6بکٹ مائونٹیڈ گاڑیاں مختلف سرکلز کو دی جا چکی ہیں جبکہ 19گاڑیاں انڈر ڈلیوری ہیں۔نئے مالی سال میں سیفٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لیسکو ریجن میں سیزر لفٹ اور فورک لفٹرز بھی متعارف کروائے جا رہے ہیںجبکہ تقریباً 160نئی آپریشنل گاڑیاں بھی سب ڈویژنز کو مہیا کی جائیں گی۔سیفٹی سے متعلق لائن مینوں اورافسران کی ٹریننگ کے چلے آرہے سلسلے کو مزید منظم اور مربوط طریقے سے جاری رکھا جائے گا۔لیسکو میں 30جون2017تک زیرِ التوا تمام ایچ ٹی اورایل ٹی منصوبوں پر 100% کام مکمل کیا جائے گا ۔لاہور میں چیف ایگزیکٹو لیسکو کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں آپریشن ڈائریکٹر، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر، چیف انجینئرز اور تمام سرکلز کے سپرٹینڈنٹ انجینئرزنے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو واجد کاظمی نے نئے مالی سال 2017-18کو تمام لیسکو ریجن میں ’’ہم حفاظت کا وعدہ کرتے ہیں‘‘ کے نعرے کے ساتھ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صارفین کی سہولت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے لیسکو ریجن میں کارکردگی سے متعلق مختلف پیرامیٹرز کے لئے فوکل پرسن تعینات کر دیئے گئے ہیں۔