پورٹ قاسم پر ایک لاکھ 16 ہزار ٹن سے زائد سامان کی نقل وحمل
کراچی (کامرس رپورٹر) پورٹ محمد قاسم پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 746 ٹن درآمدات اور 59 ہزار 698 ٹن برآمدات پر مشتمل ایک لاکھ 16 ہزار 444 ٹن سامان بحری جہازوں سے اتار اور ان پر لادا گیا۔ درآمدات میں 5 ہزار 724 ٹن فرنیس آئل ایک ہزار 200 ٹن ڈیزل، 9 ہزار500 ٹن پام آئل، 3 ہزار 647 ٹن خام لوہا، 2 ہزار ٹن کیمیلز، 34 ہزار 675 ٹن جنرل کارگو اور برآمدات میں 15 ہزار ٹن سیمنٹ، 29 ہزار 849 ٹن جنرل کارگو شامل تھا۔ اس دوران 10 بحری جہاز میرسک نگامی، کیمپ میرین، میرسک کنگسٹن، بہنجن، مالٹا ٹھور بریز، اناماریا، ارونڈل کیسل اٹلانٹک گلوری، جننگ ہے 35 اور کوئٹہ برتھوں پر سامان اتارنے اور لادنے میں مصروف رہے۔ پورٹ اتھارٹی کے مطابق 3 بحری جہاز تھریسا مارسا، الثور نمبر 2 اور کور کیلی بندرگاہ کے باہر پام آئل، ڈیزل لے کر آئے۔