مرکنٹائل ایکسچینج میں ایک ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گذشتہ روز 10670 لاٹ کے سودے ایک ارب 78 کروڑ 30لاکھ روپے میں ہوئے اور پی ایم ای ایکس انڈکس 3072 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 76.3 کروڑ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 4.2کروڑ روپے رہی۔