حکمران مغلیہ شوق چھوڑ کر توجہ توانائی بحران حل کرنے پر مرکوز کریں: خالد پرویز
لاہور ( پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ۔بجلی آتی کم ہے اور جاتی زیادہ ہے ۔کاروبار ٹھپ اور زندگی بے حال ہے ۔ حکمران جو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئے تھے ۔اب یہ نعرہ بھُلا کر اپنے مغلیہ شوق یعنی سڑکوں ، پلوں اور موٹرویز کی تعمیر میں مگن ہیں ۔ بجلی کی پیداوار تو بڑھانا بڑی بات ہے اگر حکومت موجود بجلی کو ہی طریقے سلیقے سے استعمال اور تقسیم کرتی اور شدید موسم گرما کے لیے منصوبہ بندی کر لی جاتی اور لاہور کراچی موٹر وے کی تعمیر کے لیے جو 55ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ان میں سے چند ارب کا تیل بجلی گھروں کے لیے لے لیا جاتا تو ایک دو گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی ضرورت نہ پڑتی۔