7500اور25ہزارمالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کو ہو گی
کراچی(کامرس ڈیسک )ساڑھے 7ہزار اور25ہزارمالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کو منعقد ہو گی۔ساڑھے 7ہزار روپے مالیت کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میں50لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں93ہزار روپے کے 1696 ہیں ۔25ہزار روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام5کروڑ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میںڈیڑھ کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں3لاکھ12ہزار روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوںمیں تقسیم ہونگے۔