یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو چینی کی خریداری کیلئے اڑھائی ارب روپے کا قرضہ جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو چینی کی خریداری کیلئے اڑھائی ارب روپے کا قرضہ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے تاکہ مقامی شوگر ملوں سے خریداری کر کے عوام کو 45 روپے فی کلو گرام کے حساب سے چینی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت ملک بھر میں چینی کی دستیابی کی صورتحال کو بہتر بنا کر قیمتوں میں کمی لانے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔