گذشتہ ہفتے کے دوران 9 سبزیوں‘ 10 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر گذشتہ ہفتے 9 سبزیوں اور 10 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو لہسن چائنہ 2 روپے اضافے سے 132 روپے‘ پالک ایک روپے اضافے سے 8 روپے‘ کھیرا 4 روپے اضافے سے 34 روپے‘ کریلے 4 روپے اضافے سے 64 روپے‘ گھیا کدو 4 روپے اضافے سے 34 روپے‘ مٹر 2 روپے اضافے سے 28 روپے‘ شملہ مرچ 10 روپے اضافے سے 70 روپے‘ لیموں چائنہ ایک روپے اضافے سے 29 روپے اور سالگ کی فی کلو قیمت 3 روپے اضافے سے 15 روپے ہوگئی۔ پھلوں میں ایک کلو انار قندھاری 10 روپے اضافے سے 100 روپے‘ انار قندھاری سپیشل 4 روپے اضافے سے 140 روپے‘ ناشپاتی چائنہ ایک روپے اضافے سے 75 روپے‘ امرود 4 روپے اضافے سے 34 روپے‘ بیر 3 روپے اضافے سے 39 روپے‘ پپیتا 5 روپے اضافے سے 69 روپے‘ مسمی درجن 4 روپے اضافے سے 84 روپے‘ مالٹا شکری درجن 4 روپے اضافے سے 84 روپے‘ فروٹر درجن 5 روپے اضافے سے 50 روپے اور کینو سپیشل درجن کی قیمت 5 روپے اضافے سے 69 روپے ہوگئی۔