عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 74.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی

سنگاپور (اے پی پی) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 74.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جبکہ لندن میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 72.83 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ہیں۔ تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد اب کمی کا رجحان نظر آ رہا ہے جس سے عالمی سطح پر تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔