اوپن کرنسی مارکیٹ ‘ڈالرکی قیمت 85.85 روپے سے تجاوز کرگئی

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اوریورپی کرنسیوں کی قیمتوں میں ٹھہراﺅ پیدا رہنے کے باعث ڈالر کی قیمت مزید 5پیسے اضافے پر 85.85روپے ہوگئی ہے جبکہ یورو کی قیمت میں 10پیسے کا معمولی اضافہ اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 85پیسے کی کمی واقع ہوگئی ہے جس کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کے روز ڈالر کی قیمت 85.70روپے سے بڑھ کر 85.75 روپے اورقیمت فروخت 85.80روپے سے بڑھ کر85.85روپے مزید تجاوز کرچکی ہے علاوہ ازیں یورو کی قیمت خرید 120.45روپے سے بڑھ کر120.55 روپے اورقیمت فروخت120.95روپے سے بڑھ کر121.05روپے کے داموں پر بند رہی تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید138.35روپے سے کم ہوکر 137.50 روپے اورقیمت فروخت 138.85 روپے سے کم ہوکر 138.00 روپے کے داموں پر محدود ہوکر بند رہ گئی ہے جبکہ موجودہ ہفتے کے اختتام پر بھی ڈالر ویورپی کرنسیوں کے مقابلے میں مجموعی طورپر استحکام کا رحجان جاری رہا ہے۔