گیس کی بندش اور کم پریشر سے زندگی اجیرن ہو گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر) سوئی نادرن کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے دیگر علاقوں کے ساتھ ڈیفنس اور ماڈل ٹاون کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے ادھر وزیراعظم کے اعلان کے باوجود فیصل آباد ریجن کی صنعتوں کو 24 تا 27 دسمبر گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاجبکہ لاہور ریجن کی صنعتیں پورا ہفتہ ہی بند رہیں گی۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل نے یہاں کہا کہ ٹیکسٹائل اور دیگر انڈسٹری میں گیس کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے یکم جنوری سے فرٹیلائزر اور سیمنٹ انڈسٹری کو گیس کی سپلائی بند کر دی جائیگی۔