محکمہ سوئی گیس نے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد کے صنعتی اداروں کو چار دن کے لئے گیس کی فراہمی بند ۔

محکمہ سوئی گیس نے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد کے صنعتی اداروں کو چار دن کے لئے گیس کی فراہمی بند ۔

فیصل آباد کے صنعتی اداروں کو آج سے چار روز کے لئے گیس کی فراہمی بند ہونے سے کارخانوں اور فیکٹریوں میں پیداواری عمل رک گیا ہے۔ اس صورتحال پر صنعتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے صنعتوں میں پیداواری نقصان کو روکنے کے لئے عملی طور پر اقدامات نہیں ہو رہے۔ صنعتی تنظیموں کے عہدیداروں کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کا سارا بوجھ صوبہ پنجاب کی انڈسڑی پر لاد دیا گیا ہے جس سے یہاں موجود ستر فیصد ٹیکسٹائل اداروں کی درآمد خطرے میں ہیں۔اس کے علاوہ دو لاکھ سے زائد ٹیکسٹائل مزدور بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔