سٹاک مارکیٹ میں مندا 15 ارب 3 کروڑ کا نقصان

کراچی+ لاہور (این این آئی+ اے پی پی) کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو اتار چڑھاﺅ کے بعد مندا رہا جس کے نتیجہ میں 15 ارب 3 کروڑ سے زائد کا نقصان ہو گیا 100 انڈیکس 56 پوائنٹس کی کمی سے 11793 پر آ گیا دریں اثناءلاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی مندا رہا 20 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 44 کے حصص کے کمی جبکہ 67 میں استحکام رہا 25 انڈیکس میں 20.67 پوائنٹس کی کمی رہی۔