بھارت کو پیاز کی برآمد، بوریوں سے بھرے 60 ٹرک واہگہ بارڈر پر کھڑے رہے

لاہور (خبرنگار) بھارت سے پیاز کی درآمد بند ہونے کے بعد پاکستانی پیاز کی بڑے پیمانے پر بھارت برآمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز بھی واہگہ بارڈر پر پاکستانی علاقے مےں پیاز کی بوریوں سے بھرے 60 ٹرک بھارت داخلے کے انتظار مےں قطار مےں کھڑے رہے۔