یوٹیلٹی سٹور کو سپلائی بند، لاہور میں آٹے کا تھیلا 800 روپے کا ہوگیا

لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملوں نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 20کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث صارفین کو یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا ملنا بند ہو گیا ہے۔ فلور ملز مالکان کا موقف ہے اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 1440روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث 755روپے میں 20کلو آٹے کی فراہمی ناممکن ہے۔ اس طرح صوبائی دارالحکومت میں دکانداروں نے پرچون سطح پر 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت جو 760روپے ہے 775روپے تھی بڑھاکر 800 روپے کر دیا ہے۔ اس ضمن میں فلور مل مالکان کا موقف ہے ہم نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔ دکانداروں نے ازخود اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا امکان ہے پنجاب حکومت 26 اگست سے فلور ملوں کو سرکاری گندم کا اجرا کردیگی جس کی قیمت 1275روپے من ہو گی۔ اس گندم سے تیار ہونیوالے آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 750روپے کے لگ بھگ ہو گی۔