گیس‘ بجلی ملنے کے سبب 90 فیصد ٹیکسٹائل ملیں استعداد کے مطابق چل رہی ہیں: احسن بشیر

گیس‘ بجلی ملنے کے سبب 90 فیصد ٹیکسٹائل ملیں استعداد کے مطابق چل رہی ہیں: احسن بشیر

لاہور (کامرس رپورٹر)آپٹما کے چیئرمین احسن بشیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے اقدام کے باعث ٹیکسٹائل ملوں کو گیس اور بجلی ملنے کے بعد 90 فیصد ٹیکسٹائل ملیں مکمل استعداد پر چل رہی ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاثر کو بیرونی دنیا کے سامنے بہتر بنانے کیلئے اپٹما نے سہ جہتی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت صنعتی ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے گا۔