کراچی سٹاک مارکیٹ شدید اتار چڑھاﺅ کے بعد مستحکم لاہور میں تیزی

کراچی سٹاک مارکیٹ شدید اتار چڑھاﺅ کے بعد مستحکم لاہور میں تیزی

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاﺅ کے بعد جمعہ کے روز استحکام پر کے ایس ای 100انڈیکس 0.36 پوائنٹس اضافے پر 22714.68 پرپہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 4 ارب 11کروڑ روپے کمی کے باعث کاروبار میں استحکام رہا کے ایس ای 100انڈیکس 0.36 پوائنٹس اضافے پر22714.68 پرآگیا سرمایہ کاری میں 4 ارب 11کروڑ روپے کمی پرمجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید گر کر56 کھرب 11ارب 87کروڑ 79لاکھ 40 ہزار 809 روپے رہ گئی ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 18.54پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4658.32 پر بند ہوا۔ کل54 لاکھ14ہزار500حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز 44 لاکھ91 ہزار400 حصص کا لین دین ہوا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈکے26لاکھ48 ہزار500حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے10لاکھ 23 ہزارحصص۔ جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے3لاکھ60ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.84 روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.00 روپے کم ہو گئی۔