شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق پنجاب میں آئی ٹی کے انقلاب کی بنیاد رکھیں گے: عمر سیف

لاہور( پ ر) وزیر اعلی شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کی بنیاد رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف نے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عمرسیف نے کہا کو ورلڈ بنک کے مالی تعاون سے شروع ہونے والے اس منصوبے کیلئے عالمی سطح کے ریسرچرز، نامی گرامی آجر، آئی ٹی کے ماہرین، سینئر پروفیسرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے قابل ترین افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اور اٹھارہ ماہ کی ریکارڈمدت میں ایک جامع اور مربوط نظام کے تحت صوبے میں آئی ٹی کلچر کا آغاز کردیا جائے گا۔