بجلی کے غیر قانونی کنکشن دینے پر چیف انجینئر فیسکو سمیت 5افسران معطل

فیصل آباد(پ ر) چیف ایگزیکٹو فیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے غیر قانونی طور پر مجاز اتھارٹی کی اجازت کی منظوری کے بغیرٹکسٹائل ملز کو ستارہ انزجی لمیٹڈ کے ذریعے کنکشن دینے پر چیف انجینئر فیسکو ظفر عباس بخاری، دو ایگزیکٹو انجینئرز عبدالرحمن اور اکبر رندھاوا، امتیاز احمد اور محمد نوید کو معطل کردیا ہے۔ دوران انکوائری یہ بات سامنے آئی تھی کہ مذکورہ تمام افسران نے مجوزہ طریقہ کار ہٹ کرکھرڑیاوالا کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میسر زارشدٹیکسٹائل ملز کو مجاز اتھارٹی سے منظوری لئے بغیر دو میگاواٹ لود کانہ صرف کنکشن دیا بلکہ انہیں فیسکو سسٹم کے فیڈر کی بجائے ستارہ انرجی سے چالو کردیا۔