انکم ٹیکس ،سیلز ٹیکس اور وفاقی قوانین برائے ایکسائز میں حالیہ تبدیلوں پر سیمینار

انکم ٹیکس ،سیلز ٹیکس اور وفاقی قوانین برائے ایکسائز میں حالیہ تبدیلوں پر سیمینار

لاہور( پ ر) فیڈرل بورڈ آف ریونییو کے ریجنل ٹیکس آفس2 میں تجاران نمائندگان کے ساتھ ایک معلوماتی سیمینار ترتیب دیا گیا جس میں گلبرگ ٹاﺅن، اچھرہ بازار، کینال وویو، فیصل ٹاﺅن اوردوسرے متصل علاقوں کے تاجر نمائندگان نے شرکت کی۔ سیمینار میں فنانس ایکٹ2013ءمیں انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور وفاقی قوانین برائے ایکسائز میں ہونے والی حالیہ تبدیلوں کے بارے میں بات کی گئی۔ شاہد الحسن چھٹہ نے تاجران کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کے معلومات سیمینار کے ذریعے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان حائل خلا کرختم کیا جاسکتا ہے۔