اسٹاک مارکیٹ : انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ 42750 پوائنٹس پر بند سرمایہ میں 5 ارب سے زائد اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملا جلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 24.84 پوائنٹس کی کمی سے 42750.20 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں5 ارب 20 کروڑ 12 لاکھ 68 ہزار 88 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں 3 ارب 25 کروڑ 94 لاکھ 63 ہزار658 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں3 کروڑ 36 لاکھ 51 ہزار 800 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روزجمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 24.84 پوائنٹس کی کمی سے 42750.20 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 28.31 پوائنٹس کی مندی سے 21881.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر388 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 178 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 184 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی، 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر13 کروڑ 20 لاکھ 57 ہزار 460 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم5 ارب 44 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار625 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 88 کھرب 78 ارب 31 کروڑ 44 لاکھ 11 ہزار 429 روپے سے بڑھ کر88 کھرب 83 ارب 51 کروڑ56لاکھ 79 ہزار 517 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 115 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور ایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 56 لاکھ 3 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔