تین روزہ عالمی ڈی پی ایس ڈیجیٹل پرنٹنگ اینڈ سائن ایچ ٹیکنالوجی نمائش اختتام پذیر
لاہور(نیوزرپورٹر)تین روزہ عالمی ڈی پی ایس ڈیجیٹل پرنٹنگ اینڈ سائن ایج ٹیکنالوجی نمائش کامیابی کے ساتھ ایکسپو سینٹر لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی۔ نمائش میں مقامی اور15 ممالک سے بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی جس میں ٹیکسٹائل، فیبرکس، گارمنٹس اور گرافکس میں پرنٹنگ کی جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے خواہش مند افراداور سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی لی۔ تین دنوں کے ودران نمائش میں تقریبا 10 ہزار افراد نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر فیکٹ ایگزیبیشنز محمد سلیم خان تنولی نے بتایا کہ یہ تیسری سالانہ نمائش ہے جو پاکستان میں مقامی صنعت کے فروغ اورایکسپورٹس میں اضافے کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔