بڑھتی آبادی کے پیش نظر فوڈ سکیورٹی کے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں: لاہور چیمبر
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبرکے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش مستقبل قریب میں فوڈ سکیورٹی کے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ، اگر آج زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو چند سالوں بعد زرعی اجناس کی درآمد پر اربوں ڈالر خرچ ہونگے جس سے معیشت شدید دبائو میں آجائے گی۔