ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلئے کوئلہ کی ترسیل ریلوے کیلئے بڑا چیلنج ہے: خواجہ سعد رفیق
لاہور (سٹاف رپورٹر) ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلئے کوئلہ کی ترسیل ریلوے کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہوئے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلویز کی فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔