اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے سب سے پہلا” نیاورلڈ مائیلز کارڈ“ متعارف
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستانیوں میں فضائی سفر کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے آج اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے پاکستان میں اپنے نئے کریڈٹ کارڈ‘ اسٹینڈرڈچارٹرڈ ورلڈ مائیلز کارڈ کی رونمائی کی۔ نیا کریڈٹ کارڈ سفر کے شوقین صارفین کےلئے خصوصی طور پر متعارف کرایاگیا ہے۔ کارڈ ہولڈرز اپنے ریوارڈ پوائنٹ استعمال کرکے نئی ورلڈ مائیلز پیشکش کے ذریعے اپنی مطلوبہ منزل کےلئے کسی بھی ایئرلائن کا ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ پاکستان میں اپنے صارفین کو اضافی سفر سے متعلق فوائد اور استحقاق کے ساتھ مختلف مقامات اور ایئر لائنز کا ایک بین الاقوامی مینو فراہم کرنے والا واحد کارڈ ہے۔ اس موقع پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کے چیف ایگزیکٹو شہزاد دادا نے کہا سفر ایک مقبول تفریحی سرگرمی ہے ہمیں یقین ہے کہ ہمارے صارف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ورلڈ مائیلز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے پیش کردہ ایوارڈ سے لطف اندوز ہونگے۔ تقریب سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کے ہیڈ آف ریٹیل کلائنٹس نصیر حسن و دیگر نے خطاب کیا۔