سیاسی جماعتیں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں: لاہور چیمبر
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نجی شعبے سے مل کر کام کریں۔ صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام، احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودانحصاری کے حصول کے لیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے اداروں سے دامن چھڑانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مزید کسی تاخیر کے بغیر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر تجارتی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کریں تاکہ معاشی ترقی کے اہداف جلد حاصل کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت سازی کا عمل تیز کرنے کے لیے حکومت کو مارک اپ کی شرح او ربینک سپریڈ میں کمی کرنا ہوگی۔