سونے کی قیمت میں 150روپے تولہ اضافہ
کراچی (ثناءنیوز) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1202ڈالر پرجاپہنچی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ تفصلات کے مطابق کراچی،حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے باعث ان شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار 650روپے سے بڑھ کر47ہزار 800روپے ہوگئی اسی طرح 129روپے کے اضافے سے سونے کی دس گرام قیمت 40 ہزار971 روپے پر جا پہنچی ۔