ارفع کریم ٹاور میں ’’فرسٹ جاب فیئر‘‘ آج ہوگا
لاہور (سٹاف رپورٹر)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام آج ارفع سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک (ارفع کریم ٹاور)تھرڈ فلور پر بی ایس سی کمپیوٹر سائنسز ، بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کے پہلے بیج اور ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس کے تیسرے بیج کے گریجوایشن مکمل کرنیوالے طلباء و طالبات کے لیے’’ فرسٹ جاب فیئر ‘‘منعقد ہوگا وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر عمر سیف ’’ جاب فیئر ‘‘ کا افتتاح کریں گے