رجسٹرار ٹریڈ یونینز نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کو اجتماعی سودا کاری کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں قومی سطح پر منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کو ایک لاکھ تین ہزار ووٹوں کی واضح اکثریت پر رجسٹرار ٹریڈ یونینز نے اجتماعی سودا کاری کے سرٹیفکیٹ کا اجراء کر دیا ہے اس سرٹیفکیٹ کا اطلاق 21مارچ 2017ء سے تین سال کی مدت کے لئے ہو گا۔ اس موقع پر خورشید احمد جنرل سیکرٹری ، عبدالطیف نظامانی صدر، گوہر تاج چیئر مین اور حاجی رمضان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ادارے واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اڑھائی کروڑ صارفین کو مثالی خدمات سے مستفید کرتے رہیں ۔