اسلامی بینکنگ چند دہائیوں سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے: ڈاکٹر عائشہ
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیرخزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ اسلامی بنکنگ گزشتہ چند دہائیوں سے اپنی ترقی کی رفتار‘ مالی بحران پر قابو پا لینے کی صلاحیت اور سرمایہ کاری کے سُنہری شریعی اُصولوں بنیاد پر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ خود آئی ایم ایف جیسے بین الاقوامی ادارے نے اپنی رپورٹ میں اسلامک فنانس کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفع و نقصان میںشراکت اور اثاثوں کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے اُصولوں پر مبنی یہ نظام نہ ضرف خسارے کے امکانات کو کم کرسکتا ہے اقتصادی مسائل کے حل اور معاشی استحکام میںبھی موثئر کردار ادا کر سکتا ہے۔