سٹاک مارکیٹوں یمں تیزی ‘ کے ایس سی 100 انڈیکس 13600 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا‘ سرمایہ کاری میں 33 ارب38 کروڑ سے زائد اضافہ

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتہ کے آخری ر وز سٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100انڈیکس 130.22 پوائنٹس اضافے سے 13600 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ 33ارب 38 کروڑ 99لاکھ 65ہزار890روپے اضافے سے مجموعی سرمایہ کاری مالیت 35 کھرب 4ارب 26کروڑ 84لاکھ 86 ہزار 150روپے تجاوز کرگئی۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 92 کمپنیوں کا کاروبار ہوا 25 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 7 کمپنی کے حصص میں کمی جبکہ60کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 57.84 پوائنٹس اضافہ سے 3477.38پر بند ہوا۔ 11 لاکھ 37 ہزار 275 حصص کا کاروبار ہوا۔