مندے کے سائے برقرارانڈیکس 41 ہزار کی سطح پر آگیا مزید 37 ارب کا خسارہ
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا، 100 انڈیکس 170.22پوائنٹس کی کمی کے بعد 41983.16پوائنٹس پر بند ہوا،مارکیٹ سرمایہ میں37ارب 43 کروڑ40 لاکھ 24 ہزار840 روپے کی کمی ہوئی ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر374 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 106کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 252کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندا اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر21کروڑ70لاکھ 12ہزار700 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم12ارب 15کروڑ19لاکھ 72ہزار657روپے رہا۔ مارکیٹ کیپٹل88کھرب14 ارب 75کروڑ19لاکھ 25ہزار687 روپے سے گھٹ کر87کھرب 77ارب 31کروڑ 79لاکھ847 روپے ہوگیا۔