پی آئی اے کی پرواز سامان ابوظہبی چھوڑ آئی، مسافروں کا احتجاج
لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کے (Narrow Body) جہازوں کی بدولت پی آئی اے کے مسافر ایک بار پھر سامان کے بغیر گھر واپس پہنچ گئے مسافروں نے لاہور پہنچنے پر سامان نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا اور پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ ابو ظہبی سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز اپنے 160 مسافروں کا سامان ابوظہبی میں ہی چھوڑ آئی ۔