نیسلے پاکستان کی کُل آمدن میں پہلی ششماہی کے دوران 10فیصد اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) نیسلے پاکستان کی کُل آمدن میں سال 2017ء کی پہلی ششماہی میں 10%کا مثبت اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جسکے نتیجے میں ادارے کی مجموعی آمدن پاکستانی روپوں میں 5.64 بلین تک جا پہنچی ہے۔ ادارے کی مجموعی آمدن 2017 کی پہلی ششماہی میں 7.93بلین روپے تک ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میںیہی مجموعی آمدن 6.42بلین روپے تک نوٹ کی گئی تھی۔ ادارے کے ترجمان کے مطابق مذکورہ اضافہ نیسلے کے دو بنیادی قوانین کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔