پی آئی اے کے پاس 19 طیارے 23 سال پرانے ہیں : ایم ڈی

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و دفاعی پیداوار نے پی آئی اے کے قرضوں کو ری شیڈول کرنے کیلئے بیگم عشرت اشرف کی سربراہی میں چار رکنی سب کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ ایم ڈی پی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے فلائٹ آپریشن میں انیس جہاز ایسے ہیں جو 23 سال پرانے ہیں کم از کم ان کی تبدیلی ہونی چاہیے۔