پانچ سال میں ترسیلات زر کو دوگناکر دیا جائیگا : شوکت ترین

کراچی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملکی ترسیلات میں بے پناہ کوششوں کے بعد 20 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے، تین سے پانچ سال میں ترسیلات زر کو دوگنا کر دیا جائے گا۔ بینکوں سے کہا ہے کہ وہ ترسیلات فراہم کرنے والوں کو کریڈٹ بھی فراہم کریں۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین ہفتہ کو یہاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں پاکستان ریمی ٹینس انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔