سٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کا ہدف 260 ارب روپے تجویز کر دیا

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال2009-10 کے لئے زرعی قرضوں کی فراہمی کاہدف 260ارب روپے تجویز کیا ہے۔ ملک کی برسرروزگار افرادی قوت میں سے تقریباً45 فیصد افراد کاروزگار زراعت سے وابستہ ہے ، تاہم جی ڈی پی(GDP) میں اس کاحصہ 22فیصد ہونے کے باوجود بینکوں کے قرضوں میں زرعی شعبے کا حصہ صرف 4.6 فیصد ہے۔